حضور پاک ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حضور رحمت عالم ﷺ کی محبت ملت اسلامیہ کا لازوال سرمایہ ہے،مسلمانوں میں اتفاق اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے حب الوطنی بھی ایمان کا اہم جز ہے،پاک فوج کے نڈر جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک وطن کا دفاع کیا۔ حضور پاک ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہم پاکستان اور پاکستان ہمارے لئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی اُمور محمد نورالحق قادری نے جامعہ کریمیہ غفوریہ ڈاک اسماعیل خیل میں تنظیم اہلسنت وجماعت کے زیر اہتمام سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس کے آخری نشست میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر رحمت کریم قادری چشتی نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی،سینکڑوں علماء ومشائخ بھی شریک ہوئے۔

محمد نورالحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت ملت اسلامیہ کا ایسا لازوال سرمایہ ہے جس میراث اور سرمایے کو اپنے نسل نو تک پہنچانا ہمارا فرض منصبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش سلگتے ہوئے مسائل اور چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ عالم اسلام کے مسلمان آپس میں اتفاق اور اتحاد قائم کریں۔ ملک عزیز پاکستان ہمارے اسلاف کی مسلسل قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔

جسکا استحکام اور سلامتی ہمیں سب چیزوں سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی محافظین کوقوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ہمارے نظریاتی سرحدات کے محافظ علماء اور مشائخ ہیں اور جغرافیائی سرحدات کے محافظین افواج پاکستان ہیں۔ جن کی شبانہ روز محنتوں سے ملک کی سرحدات محفوظ ہیں اور سخت حالات میں بھی اپنی جان پر کھیل کر پاک سرزمین کا دفا ع بطریق احسن کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاک سرزمین کے سپاہی ہیں۔ فوج کے نڈر اور دلیر جوانوں نے اس دھرتی میں امن کے قیام کے لئے تن من دھن کی بازی لگا کر ہمیں آزادی دی۔پاک فوج کا اگر یہ کردار نہیں ہوتا تو آج پاکستان فلسطین، شام اور یمن کا منظر پیش کر رہا ہوتا۔ ہم آج اس پاک سرزمین پر جو آزادی کا سان لے رہے ہیں اس کے پیچھے پاک فوج اور دیگر اداروں کی انتھک محنت اور جدو جہد کار فرما ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے زندگی تمامسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی دینا و اخرات کی کامیابی ملے گی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید حسین نے تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں