نوشہرہ ورکاں ، بجلی چوروں کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ گرینڈ آپریشن

منگل 18 دسمبر 2018 17:23

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ کے حکم پر ڈویزن نوشہرہ ورکاں میں بھی بجلی چوروں کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ گرینڈ آپریشن جاری،موضع چھنی ورکاں،اڑتالی ورکاں،اورساکن طور میں اچانک چیکنگ کے دوران 6 افراد سمیت ڈویزن بھر سے 210 افراد کو بجلی چوری کرتے پکڑ کر تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرانے کے علاوہ 40 لاکھ سے زائد کے ڈیٹیکشن بل ڈال دیئے گئے ہیںاور ایکسین گیپکو امیر فاروق میمن کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمہ کے لیئے پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری ہے،اوربجلی چوری میں بدنام زمانہ دیہات سے میٹر آبادیوں سے باہر بجلی کے پولز پر شفٹ کیے جا رہے ہیںاور اس عمل سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں