نوشہرہ کلاں پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر اسلحہ وکارتوس برآمد کر لئے

منگل 8 جنوری 2019 17:42

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) نوشہرہ کلاں پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر اسلحہ وکارتوس برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں پولیس چوکی ٹاؤن انچارج باز محمد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نوشہرہ کلاں جی ٹی روڈ کے مقام پر کسی بھی وقت علاقہ غیر سے اسلحہ وکارتوس سمگل کی جائے گی اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج باز محمدخان نے بمعہ پولیس نفر ی ACL پل کے قریب ناکہ بندی کی تھی اسی دوران مردان کے طرف جانے والا ایک سوزکی کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پرسوزکی نمبری JA2169 کے خفہ خانوںسے دو عدد پلاسٹک شاپرمیںسوزکی نمبری JA2169 سے 4عدد پستول 30 بور 5 عدد پستول500,9MM کارتوس 9MM کے جبکہ 350عددکارتوس 30بور برآمداور ملزمان عارف ولد الطاف الدین،عادل ولد عبدلواحد اور عاشق نواب ولد شرین نواب کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش شرو ع کردی اس کامیاب کاروائی پر نوشہرہ کلاں کے معززین علاقہ، بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے نوشہرہ کلاں پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں