سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ کے درمیان باہمی روابط اہم کردار کا حصہ ہوتے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججنوشہرہ ورکاں

بدھ 9 جنوری 2019 22:37

نوشہرہ ورکاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ کے درمیان باہمی روابط اہم کردار کا حصہ ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبد الجبار نے نوشہرہ ورکاں تحصیل بار کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مذکورہ جگہ پر پودا لگایااور کبوتر آزاد کرنے کے علاوہ دعا کرائی گئی اور مدینہ مارکی میں تحصیل بار کی جانب سے باقاعدہ تقریب اورمہمانوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں گوجرانوالہ سے ایڈیشنل اور سول ججز اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں