نوشہرہ پبی پوسٹ ماسٹر کا اغواء اور ڈکیتی کا ڈراپ سین

پوسٹ ماسٹر نی20 لاکھ ہتھیانے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچایا،پوسٹ ماسٹر گرفتار،اعتراف جرم،نقدی برآمد

اتوار 13 جنوری 2019 20:50

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) نوشہرہ پبی پوسٹ ماسٹر کا اغواء اور ڈکیتی کا ڈراپ سین۔پوسٹ ماسٹر نی20 لاکھ ہتھیانے کیلئے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔پوسٹ ماسٹر گرفتار ۔اعتراف جرم۔نقدی برآمد۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔ایک ہفتہ قبل مسماة (ا) زوجہ رفیع اللہ سکنہ چارسدہ حال ڈاگ اسماعیل خیل نے پبی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میر اشوہر سپین خاک ڈاکخانہ میں پوسٹ ماسٹر ہے۔

کل معمول کے مطابق کام کیلئے گھر سے نکلا تھا۔لیکن شام کو گھر نہیں آیا ۔آج اُس کے آفس میں بھی معلومات کی۔جس سے پتا چلا کہ کل میر ا خاوند سرکاری رقم جو کہ ڈاکخانہ سپین خاک لانے تھے نکلوائے لیکن اس کے بعد میرے خاوند کا کوئی اتا پتا نہیں ۔مجھے یقین ہے کہ میرے خاوند کو کسی نے 20لاکھ روپے لوٹنے کیلئے اغواء کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) منصور امان نے اغواء اور ڈکیتی کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کمال حسین ڈی ایس پی پبی کی نگرانی میں حنیف خان ایس ایچ او پبی اور اے ایس آئی اسلم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مغوی کی بحفاظت بازیابی،رقم کی برآمدگی اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے رفیع اللہ ولد حبیب اللہ (پوسٹ ماسٹر)ساکن چارسدہ حال ڈاگ اسماعیل خیل کوسپین خاک سے گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سب ڈرامہ 20 لاکھ روپوں کیلئے رچایا تھا۔میرا پلان کے مطابق میں رقم بینک سے نکلوا کر خود ہی رقم سمیت غائب ہو گیا۔میرے مطابق میں چند روز بعد خود تھانہ آکر کہتا کہ نامعلوم ملزما ن مجھے اغواء کرکے لے گئے تھے مجھے چند دن اپنے قید میں رکھا اب میں کسی طریقے سے ان سے بھاگ کے آیا ہوں ۔لیکن اس سے پہلے پبی پولیس نے مجھے ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا ۔ملزم کی نشاندہی پر نقدی بھی برآمد کر لی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں