نوشہرہ ،پولیس نے موٹر کار سے 103 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرسبرآمدکر کے ملزم گرفتارکر لیا

پیر 14 جنوری 2019 17:54

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) نوشہرہ کلاں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔موٹر کار سے 103 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکر کے ملزم گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق DPOڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور منشیات سمگل کرنے والے ملزمان کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہے ۔

مسعود خان ایس ایچ او تھانہ نوشہر کلاں بمعہ پولیس نفری نے ACL پل کے قریب ناکہ بندی کرکے مختلف گاڑیوں کی چکنگ جاری تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن روکنے کے بجائے ڈرائیور نے موٹر کار کی سپید بڑھا دی ۔پولیس نے موٹر کا ک اتعاقب کر رہی تھی۔ کنڈر کے مقام پرڈرائیور سے موٹر کار بے قابو ہو فٹ پاتھ پے چڑھ گئی۔ڈرائیور اور اس کا ساتھی موٹر کار چھوڑ کر بھاگ گئے ۔جن کا پیچھا کرنے پرا یک ملزم عبداللہ ولد سیف اللہ ساکن رشکئی کو گرفتار کیا گیا۔موٹر کار نمبری 78/ LEA کی تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 103 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی۔مقدمہ درج کرکے ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں