نوشہرہ کینٹ : 14روز سے بجلی کی بندش کے خلاف عوام مشتعل احتجاجی مظاہرہ

پیسکو ریکوری ٹیم کو یرغمال بنانے کے خلاف پولیس کا لاٹھی چارج ہوئی فائرنگ دو افراد زخمی چھ گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 00:00

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) نوشہرہ مرہٹی گاوں میں 14روز سے بجلی کی بندش کے خلاف عوام مشتعل احتجاجی مظاہرہ پیسکو ریکوری ٹیم کو یرغمال بنانے کے خلاف پولیس کا لاٹھی چارج ہوئی فائرنگ دو افراد زخمی چھ گرفتار۔ بجلی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد موٹروے کی طرف سروس روڈ کو ہر طرف ٹریفک کیلئے بلاک رکھا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ سے بھاگ دوڑ سے دو افراد شدید زخمی متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس اور پیسکو ریکوری ٹیم پر پتھروں ۔گرفتار مظاہرین کو رہا اور بجلی بحران نہ کرنے پر پشاور آسلام اباد موٹروئے بلاک کرنے کی دھمکی۔

(جاری ہے)

پیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے مردان سرکل کی ٹاسک فورسز کی مختلف علاقوں میں کاروائی ۔ترجمان پیسکو کے مطابق 12کنڈے ہٹا دئیے گئے جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ترجمان پیسکو تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مرہٹی بانڈہ میں واپڈا والوں کی ظالمانہ روئیے کیخلاف مرہٹی بانڈہ کے لوگوں کا اختجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر بائی پاس روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا جبکہ دوسری جانب پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا والوں کی جانب سے ایک مہینے سے ہمارے گاؤں کی بجلی کو منقطع کی ہے آج واپڈا والے بمعہ پولیس نفری جب علاقے میں داخل ہوئے تو گاؤں والوں نے احتجاج شروع کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مظا ہرین پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ذرائع کے مطابق بھاگ دوڑ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا مظاہرین میں خواتین نے بھی حصہ لیا روڈ کو تین گھنٹوں تک بند رکھا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گرفتار افراد کو رہا کرو ۔

ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو مردان 1 ڈویژن کی ٹیموں نے طوروسب ڈویژن کے علاقوںبخشی کلی،عثمان آباد میں 4 ایل ٹی سپین سے نادہندہ گان کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے دوران آپریشن 12 کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 12 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں0.16 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،سٹی 2 سب ڈویژن کے علاقوں گڑھی خان خیل ,چاٹو کلی میں 34 کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 12 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،جبکہ نادہندہ گان سے 0.14 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،گجرگڑھی سب ڈویژن کے علاقوں میں 62 کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 28 افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں0.29 ملین روپے کی ریکوری کی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں