خیبرپختونخوا کی گڈزٹرانسپوٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

حکومت پولیس، ایکسائز ، ٹی ایم ایز اور دیگر ریاستی اداروں کے افسران اور اہلکاروں کا قبلہ درست کرے،ٹرانسپوٹرز رہنمائوں کا مطالبہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:02

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پشاور یونائیٹیڈ گڈز کیریئرز اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس آف پاکستان خیبرپختونخوا نے محکمہ پولیس، محکمہ ایکسائز، ٹی ایم ایز سمیت دیگر ریاستی اداروں کی زیادتیوں کیخلافپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ٹرانسپورٹرز کے لئے وبال جان قرار دے دئیے ہیں اور کہا ہے کہ انہی ریاستی اداروں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور بالخصوص گڈز ٹرانسپورٹرز ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں حکومت وقت پولیس ایکسائز ، ٹی ایم ایز اور دیگر ریاستی اداروں کے افسران اور اہلکاروں کا قبلہ درست کریں اس سلسلے میں یونائیٹڈ گڈز کیرئیرز اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس آف پاکستان خیبرپختونخوا کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس زیرصدارت حاجی وحید چیئرمین یونائیڈ گڈز کیرئیرز مرکزی یونین دفتر رینگ روڈ پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی صدر یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس آف پاکستان (خیبرپختونخوا )ذاکر حیات خان بمعہ کابینہ جن میں صوبائی سینئرنائب صدر حاجی متولی خان، صوبائی نائب صدر حاجی اورنگزیب خان اور پشاور یونائیٹڈگڈز کیرئیرز کے صدر حبیب گل، جنرل سیکرٹری شاہ نواز خان، وائس چیئرمین ٹو حاجی دین محمدخان اور دیگر مالکان اڈہ جات اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لاہور کے گڈز ٹرانسپورٹرز اور اڈہ جات کی طرف سے محکمہ کسٹم، TMA کارپوریشن، ٹریفک وارڈن پولیس اور مختلف محکموں کی طرف سے لاہور اور اندرون ملک گڈز ٹرانسپورٹرز کو بے جاتنگ کرنے اور ظلم وبربریت کا بازار گرم کرنے کے خلاف کل سے لاہور میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی مکمل اور بھرپور حمایت کرتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیاگیا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹرز مزید یہ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کرسکتے اور اگر یہ سلسلہ مزید نہیں روکا گیا تو ہم اپنا کاروبار ملک گیر سطح پر بند کردیں گے اور تمام پاکستان میں ہرقسم کے مال کی ترسیل روک دیں گے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے پیر کے دن 21 جنوری 2019کو پشاور کے مرکزی یونین دفتر رنگ روڈ میںملک کے تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کے یونین وعہدیداران کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے اجلاس اجتماعی دعا کے بعد اختتام پزیر ہوگیا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں