نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے سال 2019ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ضلع نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم 21تا 25جنوری تک چلائی جائیں گئی،محکمہ صحت نے 1070 ٹیموں کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے پانچ سال تک کے نوشہرہ میں 02 لاکھ 72 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دے دیا

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے سال 2019ء کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ضلع نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم 21تا 25جنوری تک چلائی جائیں گئی۔محکمہ صحت نے 1070 ٹیموں کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے پانچ سال تک کے نوشہرہ میں 02 لاکھ 72 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق 46ہزار افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز بھی شامل ہیں۔پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں۔چار سو سے زائد پولیس فورس مختلف ٹیموں کی سیکورٹی کی نگرانی کررے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے پولیو کا خاتمہ اہم قومی فریضہ ہے ۔پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

محکمہ صحت نے 234 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے سال 2019ئ؁ کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ملک کے روشن مستقبل ضمانت ہے۔اپنے بچوں کو معزوری سے بچانے کے لیے عوام کو حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ معاونت کرنا ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نوشہرہ ڈاکٹر گل مان شاہ اور EPIنوشہرہ کے انچارج ڈاکٹر ہاشم سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کڑی نگرانی کریں گے،والدین بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں تا کے بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔

نوشہرہ تجارتی حب ہونے کے باعث اور افغانستان سے ائے وہئے مہاجرین اور آئی ڈی پیز کی ابادیوں میں ڈاکٹرز کے مطابق پولیو وائرس کا خطرہ زیادہ ہے، بچوں کے صحتمند مستقبل کیلئے شہری غیرذمہ داری سے بچیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں