نوشہر، غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو سزائے موت دینے اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم

بدھ 13 فروری 2019 21:57

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) نوشہرہ بعدالت زاھد محمود ایڈیشنل سیشن جج II نے غیرت کے نام پر بیوی کو مشتعل ہوکر بے دردی سے موت کے گھات اتارنے والے سفاک شوہر کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دینے اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مجرم سفاک شوہر کے شریک جرم سکے بھائی آمروز گل کو عدم ثبوت پر باعزت بری کردیا۔

سفاک مجرم شوہر رازد علی خان نے شک کی بنا کر مشتعل ہوکر اپنی بیوی مقتولہ زیب النسا ،ْ کو بے دردی سے گھر کے اندر موت کے گھات اتاردیا اور آپنی بیوی کے قتل کو خودکشی کا ڈرامہ رچایا ۔استغاثہ کے مطابق سفاک شکی شوہر مجرم رازد علی خان نے سکے بھائی کی مدد سے گھر کے اندر اپنی چالس سالہ بیوی مقتولہ زیب النسا ،ْ کو زبانی تکرار کے بعد بے دردی سے موت کے گھات اتار دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف شوائد عدالت میں پیش کردئے جس سے سفاک مجروموں کو جرم چھپانے میں ناکامی ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم کے بعد قتل شوہر مجرم رازد علی خان کو جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیخ شھباز بابا گاوں خویشکی پایان میں شکی شوہر رازد علی خان نے اپنے بھائی آمروز خان پسران میوہ دین کی مدد سے گھر کے اندر زبانی تکرار کے بعد مشتعل ہوکر اپنی چالس سالہ بیوی مسماة زیب النسا ،ْ دختر قلا دین کو نہایت بے دردی سے موت کے گھات اتار دیا مقتولہ کی کم عمر بیٹی نے گھر سے فرار ہوکر اپنے ماموں کو اطلاع دی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ زیب النسا ،ْ کی سفاک مجرم شوہر اور مقتولہ کا دیوار کو مقتولہ کی موت خودکشی کے بناپر ہوئی مجرمان ڈرامہ رچاتے رہے ۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقتولہ کے بھائی منہاج الدین ولد قلا دین کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ نمبر685مورخہ 30-05-2016جرمPPC 302-34 کرویا ملزموں کے خلاف شوائد جمع کرکے عدالت میں پیش کئے۔بعدالت زاھد محمود صاحب ایڈیشنل سیشن ججIIنے جرم ثابت ہونے پر سفاک شکی شوہر رازد علی خان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا عدم ادایگی جرمانہ مذید چھ ماہ قیدگزارانہ ہوگئی۔ عدالت کے حکم کے بعد قتل شوہر مجرم رازد علی خان کو جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں