نوشہرہ کینٹ، خون کی ہولی ،جا ئیداد کے تنا زعہ پر گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 14 فروری 2019 21:36

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) نوشہرہ پبی کے علاقے کندی تازہ دین میں خون کی ہولی ،جا ئیداد کے تنا زعہ پر گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت تین بچوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کندی تازہ دین گڑھی پیغام شاہ میں سید علیم شاہ جو ضلع پشاور کے علاقہ بڈھ بیررہائش پذیر تھا کہ گز شتہ شب نا معلوم افراد گھر کے اندر گھس گئے اور ان پر اند ھا دھند فا ئر نگ کر کے سید علیم شاہ زوجہ سید علیم شاہ بیٹا فرمان، کاشف اور بیٹی ندا نور کو بیدردی سے قتل کر کے فرار ہو ئے صبح مقا می لو گوں کو معلوم ہوا تو پو لیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی پبی کمال حسین ایس ایچ او پبی ارشاد خان پو لیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور گھر کے اندر داخل ہو ئے تو تمام خاندان کو قتل کیا گیا تھا اید ھی ایمبو لینس اور ریسکیو1122 کے اہلکارموقع پر پہنچے اور لاشوں کو ایمبو لینسوں میں ڈال کر پوسٹ مار ٹم کے لئے میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی پہنچائیںمقتول کے بھا ئی صدام حسین نے تھا نہ پبی میں اعزاز الدین ، معین الدین ،صلاح الدین بدرالدین پسران حبیب الر حمن سا کن بڈھ بیر ضلع پشاور پر دعویداری کی اور و جہ جائیداد کا تنا زعہ بیان کی پبی پو لیس نے صدام حسین کی رپورٹ پر ملز مان کے خلاف مقد مہ درج کیا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں