نوشہرہ: آکوڑہ خٹک میں دس سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش بچی نے بہادری سے ناکام بنادی

منگل 26 مارچ 2019 00:06

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نوشہرہ کے علاقہ عید گاہ آکوڑہ خٹک میں دس سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش بچی نے بہادری سے ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق دس سالہ بچی خوشبو گھر میں کمرے میں سوئی گئی تھی کہ ان کے قریبی رشتہ دار سفاک جنسی درندہ ملزم محبوب شاہ نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔ملزم راز فاش ہونے پرگھر سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ بچی خوشبو اور ان کے والد سید قائم علی شاہ تھانہ آکوڑہ خٹک میں رپورٹ درج کروائی تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے سفاک جنسی درندے ملزم محبوب شاہ کے خلاف زیر دفعہ CPA-53کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے چارسدہ کے علاقے ترناب محمود آباد میں چھاپہ مار کر جنسی درندے ملزم محبوب شاہ کو دگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بعدالت محمد ولی مہمند، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ عید گاہ آکوڑہ خٹک میں مسمی سید قائم علی شاہ ولد سید لعل جہان سکنہ عیدگاہ آکوڑہ خٹک عمرے کلے نے تھانہ آکوڑہ خٹک میں تحریری رپورٹ درج کروائی کہ اس کے قریبی رشتہ دار محبوب شاہ ولد سید امین شاہ سکنہ محمود آباد ترناب ضلع چارسدہ شادی دینے کی دعوت کے لیے ہمارے گھر آیا رات کو میرے بیٹی دس سالہ خوشبو کے گھر میں گیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی نے بروقت شدید مذاحمت کی جس پر سفاک جنسی درندہ فرار ہوگیا صبح بچی نے مجھ کو اور والدہ کو اس سے آگاہ گیا ۔

ملزم کی جانب سے گاوں سے جرگہ شروع ہوگئے ۔متاثرہ بچی خوشبو اور ان کے والد سید قائم علی شاہ تھانہ آکوڑہ خٹک میں رپورٹ درج کروائی تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے سفاک جنسی درندے ملزم محبوب شاہ کے خلاف زیر دفعہ CPA-53کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے چارسدہ کے علاقے ترناب محمود آباد میں چھاپہ مار کر جنسی درندے ملزم محبوب شاہ کو دگرفتار کرلیا۔بعدالت محمد ولی مہمند، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں