نوشہرہ دو مختلف واقعات میںایک شخص جابحق ایک زخمی ہوگیا

منگل 26 مارچ 2019 00:06

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نوشہرہ دو مختلف واقعات میںایک شخص جابحق ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیدو پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے سامنے ٹریکٹر کا پہیہ نکلنے سے ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقعہ پر جابحق ہوگیا۔نوشہرہ کے علاقے خویشکی پایان میں بلا آواز چھت پر چڑنے پر زبانی تکرار پر پڑوسی نے مشعل ہوکر اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان بلال خان شدید زخمی ہوگیا تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل ۔

ڈاکٹرز نے تشویش ناک صورت حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیدو پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے سامنے ٹریکٹر کا پہیہ نکلنے سے ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی شناخت ریاض محمد سکنہ میاں اسحاق جہانگیرہ کے نام سے ہوئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر کا پہیہ نکلنے کی وجہ سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گیا ۔جس میں موجود ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔جابحق ڈرائیور ریاض محمد کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور رپورٹ درج نہ کرنے پر پولیس نے کوئی قانونی کاروائی نہ کی۔

نعیش ورثا کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے خویشکی پایان خوڈ سر کروانہ میں مسمی بلال ولد شیر رحمان نے پروسی مسمی عادل ولد عبداللہ کو بلا آواز چھت پر چڑنے سے منع کیا جس پر پروسی عادل مشتعل ہوگیا اور پستول نکال کر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے بلال خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔پولیس زرائع کے مطابق 30سالہ نوجوان بلال خان شدید زخمی ہوگیا تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل ۔ڈاکٹرز نے تشویش ناک صورت حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں