تھانہ نوشہرہ کینٹ اور اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،15کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

منگل 26 مارچ 2019 19:11

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) تھانہ نوشہرہ کینٹ اور اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کردو مختلف گاڑیوں سی15 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد،ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہیں۔

SHO تھانہ نوشہرہ کینٹSI زرداد نے بمعہ پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے مختلف گاڑیوں کی تلاشی جاری تھی ۔اس دوران ایک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا ۔موٹر کار روکنے کے بجائے ڈرائیور نے سپیڈ بڑھا کر بھاگنے کی کوشش کی۔جس پر پویس نے موٹر کا ر کاتعاقب کیا۔کچھ فاصلے پر جاکر ڈرائیور موٹر کار چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

موٹرکار نمبری5696اسلام آباد کی تلاشی لینے پرموٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 10 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ملزم کی تلاش جاری ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میںاضاخیل پولیس نے موٹر سائیکل نمبری 1250LDکے خفیہ خانوںسے 05کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم شہنشاہ ولد ممتاز ساکن پشاور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل جُل کر بھر پور کام کرنا ہوگا ۔نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںجن کو منشیات سے بچانے کیلئے نوشہرہ پولیس کی کاوشیں جاری ہیں۔موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر نوشہرہ پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں