مولانا انوار الحق سے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم کی ملاقات، وفاق المدارس کے امتحانات کا جائزہ لیا

پیر 8 اپریل 2019 18:29

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم اوروفاق المدارس کے نائب صدر مولانا انوار الحق سے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جامعہ حقانیہ میں ملاقات کی اور وفاق المدارس کے امتحانات کا جائزہ لیا ، فضل الرحیم نے کہاکہ میرے مشاہدے کے مطابق یہ امتحانی ہال بہترین اور قابل رشک تھا،میں اب تک جتنا بھی امتحانی ہالز کا وزٹ کرچکا ہوں یہ ان میں سے بہترین ہال ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں کے ہال کا جو ڈسپلن ہے وہ بہت معیاری ہے ،دوسرے کالجز اور سکولز کو بھی چاہیے کہ وہ بھی ایسا ڈسپلن اپنا ئے جیسا کہ جامعہ حقانیہ کا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ میرا یہاں آنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ،یہ اسلامی ادارہ جدید عصری علوم کو ساتھ ملا کر ایک عظیم انسانوںکو پیدا کرے گا ۔

(جاری ہے)

مولانا انوار الحق حقانی نے ان کے آنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے طلباء یہاں سے فراغت کے بعد دینی تعلیم کے فروغ کیلئے ،قرآن وسنت کا تحفظ وترویج اور ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کریں گے اور یہ طلبا ان شاء اللہ قال اللہ اور قال رسول اللہ کا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے اور امن پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدر مولانا انوار الحق نے تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے کہا ہے کہ وہ آکر ہمارے امتحانی سینٹروں کا معائنہ کریں اگر حکومت عصری تعلیمی اداروں کے امتحانی نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو وہ وفاق المدارس کے امتحانی نظام کو آئیڈیل بنائیں، واضح رہے کہ پورے ملک میں تین لاکھ سے زائد مرد و خواتین مولانا انوار الحق کی نگرانی میں سالانہ امتحان دے رہے ہیںجبکہ سینکڑوں علماء اس کی نگرانی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں