نوشہرہ کینٹ ، ماڈل کریمنل ٹرائیل کورٹس کے خلاف وکلا ء کی ہڑتال، درجنوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

پیر 15 اپریل 2019 23:39

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) چیف جسٹس اف پاکستان کی جانب سے ماڈل کرئمنل ٹرائیل کورٹس کے خلاف وکلا ء کی ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے نو شہرہ میں پہلی ماڈل کرئمنل ٹرائیل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج ASJ Iدوست محمد خان میں درجنوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔شہادت کے لیے پیش ہونے والے سرکاری ،پولیس اہلکار اور عوامی شہادتیں عدالت میں پیش نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ماڈل کرئمنل ٹرائیل کورٹ میں ملزمان کو خصوصی طور پر سمن جاری کرکے سماعت کے لیے پیش کیاجاناتھا جو کہ نہ ہوسکا۔نو شہرہ ماڈل کرئمنل ٹرائیل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج ASJ Iدوست محمد خان نے اپنے قیام کے نوٹفکیشن کے بعد سے اب تک درجنوں پرانے مقدمات میں دو اور تین دنوں کی سماعت کے بعد مقدمات کا فیصلہ کیا جس میں چار قتل اقدام قتل کے ملزمان کو عمر قید لاکھوں روپے جرمانے کی سزا اور درجنوں مقدمات میں ملزمان کو بری کرچکی ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں