نوشہرہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور WHOکا تین روزہ پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری کرنے کا فیصلہ

پولیو قطروں کے خلاف عوام میں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھلاکر پولیو مہم کو سپوتاس کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید

منگل 23 اپریل 2019 23:38

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) نوشہرہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور WHOکا تین روزہ پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری کرنے کا فیصلہ۔پولیو قطروں کے خلاف عوام میں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھلاکر پولیو مہم کو سپوتاس کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے۔پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہیاور پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے پولیو کا خاتمہ کرکے آنیوالی نسل کی مستقبل محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔

پولیو کے خلاف ہونیوالے پروپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔پولیو قطروں کا گیسٹرو یااسہال کی بیماری سے کوئی تعلق نہیں اور والدین پولیو کیخلاف ہونیوالے پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر گل مان شاہ ، ضلعی ناظم اعلیٰ نوشہرہ اشفاق احمد خان اور عالمی ادارہ صحتWHO کے PEO نوشہرہ ڈاکٹر سر تاج گل،شمیم چترالی کے ہمراہ پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے موقع پر پولیو کیخلاف ہونیوالے منفی پروپیگنڈے کوختم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر گل مان شاہ ، ضلعی ناظم اعلیٰ نوشہرہ اشفاق احمد خان،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر منصور آمان اورڈسٹرکٹ یونین اف جنرئلسٹ ضلع نوشہرہ کے صدر سید ندیم شاہ ٹیپو پولیو ویکیسن کے قطرے پلائے ۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید نے کہا کہ حکومت کی مثال والدین جیسا ہوتا ہے اور والدین کھبی یہ نہیں چاہتے کہ اپنے بچوں کو مضر صحت چیز کھلائیں۔

انہوں نے کہا کہ سال میں دو بار وٹامن اے کے گولیوں دی جاتی ہیں اور اکثر بچوں کو وٹامن اے کیوجہ سے اسہال یا گیسٹرو بیماری لاحق ہوجاتی ہیں لیکن پولیو قطروں کو اس طرح کے بیماریوں سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اربوں روپے خرچ کررہی ہیں اور پولیو کے خلاف ہونیوالے پروپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوشہرہ کی غیور عوام نے جب بھی کوئی اس طرح کا منفی پروپیگنڈہ آیاہے تو عوام نے اٴْس کو رد کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ لہذا اب بھی اس پروپیگنڈے کیخلاف بھرپور تعاون کریں ۔الحمد اللہ نوشہرہ کے ماحول سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہیں۔ خود بھی اپنے بچو ں کے قطرے پلائے ہیں لہذا عوام منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید نے کہا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے او رہم اس پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں تاکہ یہ بیماری پاکستان سے ختم ہوجائے لیکن ملک دشمن قوتیں ہماری اس کوشش کو ناکام بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔ ملک دشمن قوتیں مختلف محاذوں پر ناکام ہونے کے بعد اب ہمارے پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور ملک دشمن قوتیں ہم کو ناکام بنانے چاہتی ہیں۔

انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ پشاور کے علاقہ ماشو خیل سے شروع ہوا او رجس شخص نے یہ پروپیگنڈہ کیا اب وہ جیل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں پولیو مہم جاری ہے اور بھرپور انداز میں جاری رہے گئی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران نوشہرہ دو لاکھ 81 ہزار سات سو چھیالیس بچوں کو ویکسین پلوانے کے لیی285 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ان ٹیموں میں 86موبائل،200 سے زائد فکس ٹیمیں اور74ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔WHO کے PEO ڈاکٹر سر تاج نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں پانچ افغان مہاجر اور آئی ڈی پیز کے کیمپ موجود ہیں جس میں 46ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ پولیو کے خلاف قوم نے جہاد کا اعلان کیا ہے نوشہرہ الحمداللہ پولیو فری ضلع بن چکا ہے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں پولیو ٹیمیں ضلع نوشہرہ کے ہر بچے تک پہنچے گئی. عوام منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں