نوشہرہ: محبت کی شادی کرنے والے جوڈے کو غیرت کے نام پر گاوں کے سامنے اندھا دھن فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیاگیا

بدھ 22 مئی 2019 23:37

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) نوشہرہ محبت کی شادی کرنے والے جوڈے کو غیرت کے نام پر گاوں کے سامنے اندھا دھن فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیاگیا۔مقتولین کی نعیشیں موٹروئے قریب جلارونہ آوچ خوڈ میں بھینک دی گئی۔ تھانہ مصری بانڈہ پولیس کے مطابق مصری بانڈہ گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کرنے والے جوڈے کو لڑکی کے والد اور بھائیوں نے گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کے بعد شدید تشدد کے بعد اندھا دندھ فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا دونوں کی نعیشیں ویرانے میں پھینک دی گئی ۔

زرائع کے مطابق غریب نوجوان 22سالہ اعزاز شاہ کی گاوں بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والی طیبہ سے چار سال سے محبت چلی رہی تھی طیبہ کے والدین اعزاز شاہ کو رشتہ دینے سے انکاری تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اعزاز شاہ اور طیبہ نے 15مئی کو گھر سے بھاگ کر چارسدہ میں 16مئی کو کورٹ میرج کرلی ۔دونوں محبت کرنے والے مقتولین کی نعیشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گیا ۔

پولیس مارٹم کے بعد پولیس نے دونوں مقتولین کی نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ۔مقتول اعزاز شاہ کے والد حضرت شاہ کی مدعیت میں مقتولہ طیبہ کے والد شریف اور دو قریبی رشتہ داران جعفر اور حبیب کے خلاف زیر دفعہ PPC-302/34مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ جلارونہ آوچ خوڈ کے مقام پر جوان سال لڑکی اور لڑکے کی بے دردی سے قتل شدہ نعشیں مقامی لوگوں کو نظر آئی۔

جس پر مقامی لوگوں نے تھانہ مصری بانڈہ پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع سے دونوں نعیشیں تحویل میں لیکر اس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔پولیس تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق دونوں مقتولین کی شناخت مسمی اعزاز شاہ ولد حضرت شاہ اور مسماة طیبہ دختر شریف کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق اعزاز شاہ 21سالہ اور مسماة طیبہ کی چار سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم تھا طیبہ ایک بڑے بااثر اور مالدار خاندان سے تعلق رکھتی تھی جبکہ اعزاز شاہ ایک غیرب خاندان سے تعلق رکھتا تھا طیبہ کے والد اعزاز کو رشتہ دینے سے مسلسل انکار کررہے تھے جس پر اعزاز شاہ اور طیبہ دونوں نے مشورہ کرکے مورخہ 15مئی 2019؁ ،ْ کو گھر سے فرار ہوکر چارسدہ چلے گئے اور چارسدہ کی مقامی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔

شادی کرنے کے بعد گزشتہ روز دونوں گھر آئے طیبہ کے والد اور خاندان والوں کو دونوں کی گاوں امد کا عمل ہوگا ۔زرائع کے مطابق اعزاز شاہ اور طیبہ گاوں آنے کی اطلاع پر طیبہ کے والد اور بھائیوں نے گھر میں گھس پر دو نواں کو گن پوائنٹ پر زبردستی اغواء کرلیا شدید تشدد کے بعد گاوں میں سرعام موت کے گھات اتار دیا تاکہ ان کی عزت بحال ہوگے اور رات گے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگے عینی شاھدین کے مطابق دونوں کی نعیشیں کرنل شیر انٹرچینچ کے قریب آوچ خوڈ کے مقام پر بھینک دی گئی تھی۔

پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد اعزاز شاہ کے والد حضرت شاہ ولد فقیر شاہ کی مدعیت میں مقتولہ طیبہ کے والد شریف اور رشتہ داران جعفر ولد بہادر اور حبیب شاہ ولد شاہ بدین سکنہ توقیر آباد مصری بانڈہ کے خلاف زیردفعہPPC-302-34میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ہیں گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں