نوشہرہ ورکاں،زرعی کارپوریشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

منگل 18 جون 2019 19:29

نوشہرہ ورکاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) فصلوں کی بہتر سے بہتر پیدوار بارے آگاھی کے لیے جعفر ایگرو سروسز کی جانب سے نوشہرہ ورکاں میں ڈسٹی بیوٹر شیخ ضیاء اللہ ولید زرعی کارپوریشن کے زیر اھتمام ایک سیمینار کا انعقادالشیخ پیلس میرج ھال میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں علاقہ بھر سے زمینداران اور کاشتکاران نے شرکت کیجبکہ کمپنی کے ریجنل مینجر محمد شہزاد اور ایریا مینجر محمد کاشف نے دیگر فصلوں کے علاوہ خصوصا دھان کی بہتر سے بہتر پیداوار کے حصول کیلیئے آگاھی دی بتایا کہ جہاں معیاری ادویات کی ضرورت ھوتی ھے وھاں دھان کی کاشت کے وقت فی ایکڑ پودوں کی تعداد بھی بڑھانا ضروری ھے اور فی ایکڑ کم ازکم 40 ھزار پودا کاشت ھونا فصل کی بڑھوتی کا ذریعہ ثابت ھو گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں