نوشہرہ ، پبی میں چوروں کی دلیرانہ واردات رات کی تاریکی میں نیشنل بینک پبی کی پچھلی دیوار میں نقب لگا کر دو کروڑ 34لاکھ روپے لے اڑے

=پبی میں چوری کی یہ دوسری بڑی واردات ہے، اس سے پہلے ایم سی بی برانچ بھی چوروں نے لوٹ لیا تھا۔ روز بروز چوری کی وارداتوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبک

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

ژ*نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) نوشہرہ کے تحصیل ہیڈکواٹر پبی میں چوروں کی دلیرانہ واردات رات کی تاریکی میں نیشنل برانچ پبی NBPکے پیچھے دیوار میں نقب لگا کر دو کروڑ 34لاکھ روپے لے اڑے ۔ ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور کے مطابق نیشنل بینک پبی بینک ڈکیتی نقب زنی تھی ملزمان جلد گرفتار کرلینگے۔پبی پولیس کے مطابق چور رات کی تاریکی میں نیشنل برانچ پبی کے پیچھے دیوار میں نقب لگا کر دو کروڑ روپے 34لاکھ روپے اور کمپیوٹر بھی ساتھ لے گئے۔

پبی میں چوری کی یہ دوسری بڑی واردات ہے، اس سے پہلے ایم سی بی برانچ بھی چوروں نے لوٹ لیا تھا۔ روز بروز چوری کی وارداتوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس اس گینگ میں ملوث افراد کے سراغ لگانے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے بینک چوکیدار کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ پبی منتقل کردیا ہے۔ڈپٹی جنرل اف پولیس مردان محمد علی گنڈاپور اور ضلعی پولیس افسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے نیشنل بینک پبی کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

ضلعی پولیس افسر نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کرکے ایس پی انویسٹی گیشن افتخار شاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ کرائم سین یونٹ کو کرائم سین سے فنگر پرنٹ اور اہم شواہد اکھٹے کرنے کا حکم دیا۔ ضلعی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔

نیشنل بنک اف پاکستان پبی کے منیجر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔نوشہرہ کے تحصیل پبی نیشنل بینک سے چوری کے واقع پر تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے تحصیل پبی نیشنل بینک سے 2 کروڑ 34 لاکھ چوری کے واقع پر ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور کی نیشنل بینک پبی دورہ کیا ڈی آئی جی نے بینک کا تفصیلی معائنہ کیا ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بینک ڈکیتی نقب زنی تھی ملزمان جلد گرفتار کرلینگے جبکہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں ڈی آئی جی لڑ کھڑا گئے ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈا پور کو نوشہرہ کے کئی اہم واقعات سے ڈسٹرک پولیس نوشہرہ نے لا علم رکھا چند دن پہلے قاسم علی بیگ میں ایک گھر سے 15 لاکھ نقدی چوری ہوئی تھی جس کی خبر سے ڈی آئی جی لا علم تھا نوشہرہ کے تحصیل پبی سے دو لڑکیا اغوا ہوئی تھی ڈی آئی جی لا علم عید سے پہلے نوشہرہ میں نوسرباز بیٹری چور اور مسجد کے یو پی ایس چوری اور مویشی منڈیوں سے ایف آئی اے کے بیس میں واردات سے ڈی آئی جی لا علم ہر سوال کے جواب پر ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور کو ڈی پی او نوشہرہ کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھتے جس پر ڈی پی او نوشہرہ منصور آمان کی جانب رپورٹ دے دونگا سر کی یقین دہانی کروا؂ ئ*ئی جاتی تھی آخر میں ڈی آئی جی مردان نے نو مور کمنٹس کہہ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں