ریسکیو 1122کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول ہر دو اڑتالی میں ایک روزہ تربیت کا اہتمام

منگل 8 اکتوبر 2019 16:47

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ریسکیو 1122کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول ہر دو اڑتالی کے طلباء اور اساتذہ کے لئے ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیاجس میں زندگی بچانے کے بنیادی اصول آگ سے بچاؤ اور ایمرجنسی انخلا کی عملی تربیت دی گئی اس کے علاوہ ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق بھی آگہی دی گئی، پرنسپل سکول ڈاکٹر رانا عبدالغفار کی طرف سے عوامی آگہی ٹیم میاں رمضان رضا اور عبدالوحید کا شکریہ ادا کیا گیااور اس ٹریننگ کو اپنے سٹاف اور سٹوڈنٹس کے لیے مفید قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں