پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ نے جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ کے استقبال کیلئے دوبڑے استقبالیہ کیمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ نے 27 اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ کے استقبال کیلئے دوبڑے استقبالیہ کیمپس لگانے کا فیصلہ کردیا اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیپلزپارٹی کاایک اہم اجلاس قائم مقام ضلعی صدر شیخ انور کی زیرصدارت فیض احمد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے تمام عہدیداران پیپلزلیبر بیورو کے ضلعی صدرجنرل سیکرٹری اور تینوں تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے خالی عہدوں اور تحصیل پبی سمیت تحصیل نوشہرہ اور تحصیل جہانگیرہ کے خالی عہدوں پر عہدیداروں کے انتخاب کیلئے مشاورت کی گئی اور ہرعہدے کیلئے تین نام تجویز کئے گئے جو پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب کو بجھوائی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت کے مطابق 27اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ کے استقبال کیلئے ضلع نوشہرہ کے داخلی حدود میں دو استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں