غیر قانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیوںکی اجازت نہیں دی جائے گی، اے سی نوشہرہ ورکاں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:26

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گیس ری فلنگ اور غیر قانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں سے انسانی جانوں کو خطرے کے علاوہ حکومت کو ریونیو کی مد میں نقصان بھی اٴْٹھانا پڑرہاہے جس کی اجازت کسی قیمت پر بھی نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرنوشہر ہ ورکاں حیدرخان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ گیس ری فلنگ اور غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت چھوڑ کر اور مشین اتارکر 7روز کے اندر اپنا غیر قانونی کاروبار بند کردیں اس جان لیوا کاروبار میں ملوث افراد کسی قسم کے رعائت کے مستحق نہیں وارننگ کی مدت گزرنے کے بعدان کے خلاف تحصیل بھرمیں بلا تفریق آپریشن کیاجائے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں