نوشہرہ ،پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

پیر 11 نومبر 2019 20:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) بخت بسیار نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رسالپور پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے ہزاروں کی تعداد میں کارتوس برآمد۔جان محمد SHO رسالپور نے پولیس نفری کے ہمراہ رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 06 ہزار 09 سو کارتوس برآمد۔

(جاری ہے)

الطاف حسین SHO جلوزئی نے دوران ناکہ بندی رکشہ سے 10 بوتل شراب برآمد کر لی۔ملزم آصف ولد مختاج ساکن امانکوٹ گرفتار۔مقدمہ درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔جمشید خان SI نے منشیات فروش ناصر ولد وطن شاہ ساکن اکوڑہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3.7 کلوگرام چرس اور 30 گرام آئس برآمد کر لی۔حنیف خان SI انچارج چوکی جہانگیرہ نے منشیات فروش معراج عرف ابو ولد اکبر ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 16 گرام آئس برآمدکر لی گئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں