آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد شروع ،خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ شیرشاہ سوری روڈکو نوشہرہ حکیم آباد کے مقام پرٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:13

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد شروع ،خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ شیرشاہ سوری روڈکو نوشہرہ حکیم آباد کے مقام پر دونوںہر قسم کی ٹریفک کیلئے دونوں اطراف سے بندکردیا گیا حکیم آباد کے مقام پر خیبر پختونخواہ سے پنجاب اور پنجاب سے خیبر پختونخواہ جانے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچنے میںشدید دشواریوں کا سامنا آزادی مارچ پلان Bمیں شریک جمعیت کے مقامی و صوبائی رہنماوں اور کارکنوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ضلع نوشہرہ میں پشاور ، مردان ، صوابی ضلع خیبر جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی جس جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے اپنے دیگر رفقاء فضل اکبر باچا ، قاری اختر شید ، قاری ریاض اللہ جمعیت طلبا اسلام کے ضلعی صدر عاصم خان علیزئی کے ہمراہ پرتپاق استقبال کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات آصف اقبال داودزئی ، سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی ، امیر جمعیت نوشہرہ قاری محمد اسلم ، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی ، الحاج پرویز خان خٹک 1،، سابق ایم پی اے قربان علی خان ، قاری ریاض اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران اس قوم پر مسلط کئے گئے ہیں اور یہ منتخب نہیں بلکہ نامزد کردہ حکمران ہیں جس کو قوم مسترد کرچکی ہے اور اب عمران خان اخلاقی طور پر اپنے وزراء وزراء اعلیٰ اور گورنرز سمیت از خود مستعفی ہونے کا اعلان کرکے کنٹینر پر کئے گئے وعدے کو عملی جامعہ پہنادیں انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ ناکام نہیں ہوااور نہ ہم بغیر استعفے اسلام آباد سے واپس جاررہے ہیں بلکہ اب پورے ملک کی شاہراہوں کو پلان Bکے زریعے بند کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے نشے میں اپنا ہوش کھو چکے ہیں اور اپنے سیاسی مخالفین کو نیب کے زریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن عمران خان اور انکی پوری حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ اتنا ظلم کریں جتنا کل وہ برداشت کرسکتے ہیں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں