نوشہرہ ، سگے باپ،بھائی ،کمسن بھتجی اور بھتجے کو قتل کرنیوالے سنگدل ملزم کو چار مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم

جمعرات 14 نومبر 2019 23:38

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) نوشہرہ میں سگے باپ،بھائی ،کمسن بھتجی اور بھتجے کو فائرنگ کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے والے سنگدل ملزم کو بعدالت ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے جرم ثابت ہونے پر چار مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بعدالت غلام عباس ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے تھانہ اکبرپورہ کے مشہور چار قتل کیس کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ظہور خان ولد اطلس خان سکنہ بڈھنی حال بالو اکبرپور ہ کو سکے باپ،بھائی ،کمسن بھتجی اور بھتجے کو بے دردی سے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر چار مرتبہ سزائے موت کا حکم سنادیا۔عدالت نے زیردفعہppc324اقدام قتل میں پانچ سال اور غیرقانونی کلاشنکوف کی برآمدگی میں تین سال قید بامشقت پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 17اپریل 2017؁ ،ْ کو تھانہ اکبرپورہ کے علاقہ بالو میں مکان کی فروخت پر سنگدل بیٹے ملزم ظہور نے والد اطلس خان، بھائی فقیر حسین کے ساتھ زبانی تکرار کے بعد کلاشنکوف سے اندھا دھن فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے اطلس خان والد،فقیر حسین بھائی،پانچ سالہ بھتجے نثار حسین اور چار سالہ بھتجی مناہل موقعہ پر گولیاں لگنے سے جابحق ہوگئی۔عدالت میں ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا۔مجرم ظہور خان کو عدالتی فیصلے کے بعد نوشہرہ جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینڑل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں