ا*نوشہرہ: ریل کی ٹکر سے دو بچوں، ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

اتوار 8 دسمبر 2019 19:05

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) امان گڑھ کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد اس کی بھابھی اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویش ناک جسے پشاور منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد اس کی بھابھی اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے جس کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کو پہلے قاضی کمپلیکس جبکہ بعد میں پبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثہ کے شکار افراد کی شناخت تاج محمد، مسما نازیہ زوجہ فیاض، 6 سالہ بلال اور3 سالہ خدیجہ شامل ہیں۔ بد قسمت خاندان چارسدہ کے علاقے ارمڑ سے شادی کی تقریب کیلئے نوشہرہ آئے ہو ئے تھے شادی سے واپسی پر پٹری عبور کرتے ہوئے پورا خاندان ریل کی زد میں آگیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں