نوشہرہ سمیت ملک بھر میں چھ پولیو کیس نئے سامنے آگے، پولیو کیسز کی مجموعی تعداد نو 09ہو گئی

اتوار 23 فروری 2020 21:20

Cنوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) نوشہرہ سمیت ملک بھر میں چھ پولیو کیس نئے سامنیآگئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد نو 09ہو گئی ہے۔پاکستان پولیو لیبارٹری نے نوشہرہ ضلع میں قائم افغان مہاجر کیمپ میں افغان مہاجر 14 ماہ کے بچے بلال احمد ولد غلام احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔پاکستان پولیو لیبارٹری کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں چار ،ضلع نوشہرہ خیرآباد افغان مہاجر کیمپ میں ایک اور ضلع راولپندی میں ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان پولیو کیس لیبارٹری کے مطابق پولیو کی تصدیق ہونے والے چھ کیسوں میں چار لڑکے اور دو بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں 13 ماہ سے 31 ماہ کے درمیان ہیں۔WHOزرائع کے مطابق پختونخوا میں ان نئے پانچ پولیو کیسوں کے ساتھ 2020 میں اب تک نو 09 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں WHOاور ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کے مطابق تین سال بعد نوشہرہ میں پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا 31 ماہ کے بچے بلال احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی پولیو وائرس سے متاثرہ بچے بلال احمد ولد غلام احمد کا تعلق نوشہرہ کے علاقے خیرآباد کیمپ سے ہیں 24 جنوری کو بلال کے ٹسٹ کے نمونے اسلام آباد این آئی ایچ بھیجے گئے تھے این آئی ایچ سے ٹسٹ میں بچے کا رزلٹ مثبت آگیا ہیں۔

یاد رہے جنوری 2016 میں پولیو کا اخری کیس نوشہرہ کے علاقہ بارہ بانڈہ میں رپورٹ ہوا تھا ۔جبکہ تین سال بعد نوشہرہ میں یہ کیس رپورٹ ہوا ہیں جبکہ اس حوالے سے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ بچے کو تواتر کے ساتھ قطرے پلائے گئے ہیں۔ تاہم جو پولیو کا نیا وائرس سامنے آیا ہیں اس وائرس کی وجہ سے بچہ متاثر ہوگیا ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں