نوشہرہ، اساتذہ کو محکمانہ ترقی دے دی گئی،نوٹیفکیشن جاری

منگل 25 فروری 2020 20:46

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) نوشہرہ محکمہ تعلیم کے باون اساتذہ کو سی ٹی پوسٹ گریٹ پندرہ پر جبکہ دو اساتذہ کو پی ای ٹی اور ایک ٹیچر کو ڈی ایم پوسٹ پر محکمانہ ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ترقی پانے والے اساتذہ کو نزدیک ہائی اور سیکنڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیرمین ڈیپارمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدرات ڈسٹرکٹ ایجو کیش افیسر سجاد اقبال کے زیر نگرانی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈی او عبد الرحمان ،اے ایس ڈی او افتخار سب ڈویژن افیسر ،اے ایس ڈی ای او سرکل پبی اور ایس ڈی ای او سرکل جلوزئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں نوشہرہ محکمہ تعلیم کے باون اساتذہ کو سی ٹی پوسٹ گریٹ پندرہ پر جبکہ دو اساتذہ کو پی ای ٹی اور ایک ٹیچر کو ڈی ایم پوسٹ پر محکمانہ ترقی دے دی گئی اور نوٹفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔ ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سجاد اختر اقبال نے کہاکہ یہ ترقی پانے والے اساتذہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں