قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ہنگامی بنیادوں پر کرونا وائرس ایسولیشن وارڈ قائم

جمعہ 27 مارچ 2020 23:56

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کرونا وائرس ایسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس ایسولیشن وارڈ کل 4 بیڈز پر مشتمل ہیں۔جبکہ مریضوں کی بہتر علاج معالجہ کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف کو کرونا وائرس ایسولیشن وارڈ کی زمہ داری سونپی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ظمن میں ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر محمد ذاہد خان کو کرونا وائرس کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر لیا ہے۔ کرونا وائرس کے ابتدائی علامات میں سانس پھولنا، کھانسی اور بخار شامل ہیں جنھوں نے اگر بیرون ملک سفر نہیں کیا اور ان میں یہ علامات پائی بھی جائے تو اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں۔ کرونا وائرس کے علامات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ نے اپنے آفیشل پیج پر یہ معلومات فراہم کی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتال انتظامیہ کو بروقت مطلع کریں

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں