نوشہرہ ورکاں، موضع کولووال میں ایک شخص پراسرار طور پر جاں بحق

ہفتہ 28 مارچ 2020 17:13

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں موضع کولووال میں مویشیوں کی حویلی میں سوئے ہوئے حویلی کے مالک 65 سالہ رانا محمد اسلم پرسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔مقتول تحصیل کچہری میں تعینات منشی رانا شفاقت علی کا تایا بتایا گیا ہے۔ مقتول کے بیٹے عبد الرشید کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق رانا محمد اسلم کی سوتے میں ہلاکت بارے ان کو اس وقت علم ہوا جب صبح بھینسوں کا دودھ دھونے حویلی گئے اور دروازہ نہ کھلنے پر دیوار پھلانگ کر دیکھا تو مقتول مردہ حالت میں بستر میں پڑا تھا۔ورثاء کے مطابق ان کو قریبی عزیزوں پر شک بھی ہے اور شبہ ہے کہ مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں