{نوشہرہ میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے پولیس کی دوڑیںلگوادیں

اتوار 29 مارچ 2020 21:20

Gنوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) نوشہرہ میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے پولیس کی دوڑیںلگوادیں ۔پولیس کے مطابق کرونا وائرس کا مشتبہ مریض 35سالہ محمدشہزاد نامی لڑکا صبح قاضی حسین احمدمیڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں اپنا ڈیٹا درج کروانے کے بعد گبراہٹ میں ہسپتال سے رفوچکر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او انسپکٹر زرداد خان نے مشتبہ مریض کے گھر چھاپہ مار ا اور کرونا الرٹ ٹیم کے ہمراہ تھی ریسکیو1122بھی ہمراہ تھی کامیاب کاروائی میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پکڑ کر قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے کرونا آنسلیوشن وارڈ میں داخل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے پولیس کی دوڑے لگا دی کرونا وائرس کا مشتبہ مریض محمد شہزاد ولد قاسم شاہ عمر 35سکنہ کابل ریور قاضی کمپلیکس سے بھاگ گیا تھا ایس ایچ او زرداد خان نے مشتبہ مریض کو پکڑ کر قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او زرداد خان نے کہا کہ کرونا وائرس کا مریض صبح سویرے قاضی کمپلیکس سے بھاگ گیا تھا مریض قاضی کمپلیکس میں تشخیص ہونے پر ڈر کی وجہ سے بھاگ گیا تھا جبکہ ایس ایچ او زرداد خان نے بتایا کہ ہمیں کسی قسم کے حفاظتی کٹس نہیں دئے گئے ہیں اس با وجود ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں