سیکرٹری محکمہ خوراک نثاراحمد اور ڈائریکٹر محمد زبیر خان کا آٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس،پشاور کے فلور ملز پر اچانک چھاپہ ،سرکاری آٹے کاریکارڈ چیک کیا

پیر 30 مارچ 2020 23:17

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نثاراحمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر خان نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے خود راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کے ہمراہ پشاور کے فلور ملز پر اچانک چھاپہ مارا سرکاری اٹے کاریکارڈ چیک کیا اور مختلف اٹا ڈیلروں کو فون کرکے معلومات حاصل کی ایک فلور مل کے کے ریکارڈ میں بے قاعدگی کی صورت میں گندم کا کوٹہ 3 دن کے لئے معطل کرکے سیکرٹری فوڈ نیاحکامات جاری کرکے مذکورہ مل کاکوٹہ نزدیک مل کو حوالہ کیا تاکہ ڈیلرز اپنا کوٹہ عوام تک پہنچائے اور عوام کو اٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے سیکرٹری فوڈ نے گندم کا کوٹہ پانچ ہزار ٹن سے بڑھاکر چھ ہزار ٹن کردیا گیا اس سے قیمتوں میں مزید کمی آئیگی اس کے علاوہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی آج سے شروع ہوگئی ہیں انشاء اللہ آئندہ ہفتے تک قیمتوں میں مزید کمی آئے گی اور عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہمارے صوبے نہ بحران ھے اور نہ انے والا ھے اٹا وافر مقدار میں موجود ھے پشاور میں 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ھے جو مختلف مار یٹس میں ڈیلرز کو چیک کر رہے ھیں محکمہ خوراک کے اعلی حکام نے سخت ہدایات جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری لسٹ کے مطابق تمام آٹا ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے کہ کوئی سرکاری آٹا زیادہ قیمت پر عوام پر فروخت نہ کریں اگرکوئی ڈیلر یا فلور مل نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسکا لائسنس معطل کر کے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں