پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ،ایک طرف کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا دوسری نااہل حکمران مسلط ہیں،مولانا اسعد محمود

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کومعاشی ، اقتصادی سمیت انتظامی ، سیاسی اور آئینی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جمعیت علما اسلام کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ان نازک حالت میں قوم کو تنہا نہ چھوڑیں ،پارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام

جمعہ 5 جون 2020 17:33

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فرزند اور قومی اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا کیونکہ ایک طرف ملک کو کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا ء نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو دوسری طرف ملک پر نااہل حکمران مسلط ہے اور انکی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کومعاشی ، اقتصادی سمیت انتظامی ، سیاسی اور آئینی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے حالات میں عوام کے ساتھ ساتھ سلیکٹیڈ حکمران بھی تذذب کے شکار ہیں پورے ملک میں بے چینی اور مایوسی کی سی فضا چھائی ہوئی ہے ،جمعیت علما اسلام کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ان نازک حالت میں قوم کو تنہا نہ چھوڑیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان امید کی آخری کرن ہے پوری قوم کی نظریں قائد جمعیت کی طرف لگی ہیں۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار انہوں نی جمعیت علما اسلام کے صوبائی کونسل کے رکن اور سابق امیدوار حلقہ پی کے 64الحاج پرویز خٹک 1سے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران الحاج پرویز خٹک 1نے ان کو ضلع نوشہرہ میں کورونا وبا کے دوران جمعیت علمااسلام کی امدادی اور بحالی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا مولانا اسعد محمود نے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر نااہل حکمران مسلط ہیں اور ان ہی نااہل حکمرانوں کی غلط خارجہ اور داکہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ گر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائر س ایک وبا ہے اور ایسے حالات میں جمعیت علما اسلام کے کارکن پقرٹی کارکنوں اور عوام کو تنہا نہ چھوڑیں کیونکہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا انہوں نے کورونا وبا کے دوران الحاج پرویز خٹک 1کی امدادی اور عوام دوستی کو بھی سراہا اور کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں آنے والا وقت جمعیت علما اسما کا ہے کیونکہ قوم سامراجی قوتوں کی سازش کو جان گئے اور قوم پر سامراجی قوتوں کے ایجنٹ عمران خان کا اصل چہرہ عیاں ہو گا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اور مولانا فضل الرحمان اس قوم کے لئے امید کی کرنیں ہیں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں