عوام کورونا سے خود کو محفوظ بنانے کیلئے حکومتی حکامات یقینی بناکر ماسک، گلفز اور سینیٹائزرز کا استعمال کریں ،شہزاد حسین

ہاتھوں کو دن میں کئی بار صابن سے دھوئیں سول ڈیفنس نوشہرہ کے 200 رضا کار ضلع بھر میں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلا رہے ہیں ،سول ڈیفنس نوشہرہ کے سینئر انسٹرکٹرکی میڈیا بریفنگ

جمعہ 5 جون 2020 20:31

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سول ڈیفنس نوشہرہ کے سینئر انسٹرکٹر شہزاد حسین نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے خود کو محفوظ بنانے کے لیے حکومتی حکامات کو یقینی بناکر ماسک، گلفز اور سینیٹائزرز کا استعمال کریں اور ہاتھوں کو دن میں کئی بار صابن سے دھوئیں سول ڈیفنس نوشہرہ کے 200 رضا کار ضلع بھر میں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلا رہے ہیں جبکہ مزید 2500 رضاکاروں کو بھرتی کر دیا گیا ہے نوشہرہ سول ڈیفنس کے رضاکار نوشہرہ بھر میں جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد شکیل، فائر مین محمد زبیر، کلریکل سٹاف سے عبداللہ جان اور پوسٹ وارڈن تیمور خان بھی موجود تھے شہزاد حسین نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس نوشہرہ اپنے صوبائی ڈائریکٹر جنرل فہد اکرام قاضی کی خصوصی ہدایت پر اپنے رضاکاروں سمیت نہ صرف انسداد کورونا وائرس آگاہی مہم چلا رہے ہیں بلکہ یہی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لاک ڈاؤن، بینکوں میں رش کنٹرول کرنے، احساس کفالت پروگرام،پولیس کے ساتھ بھی تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس نوشہرہ نے وزیر اعلیٰ E رضا کار فورس کے تحت مزید 2500 رضاکار بھرتی کر دیں ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں