نوشہرہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت 21 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعرات 9 جولائی 2020 23:47

نوشہر ہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) نوشہرہ کورونا کے و ا ر جاری،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شعیب خان رشکی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز صوفیہ وقار سمیت 21مریضوں کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز صوفیہ وقار کی 19سالہ بیٹی مریم وقار کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز صوفیہ وقار سمت ان کے گھر کے افراد اور سول جج نوشہرہ مس کنزا خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شعیب خان رشکی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز صوفیہ وقار ،ان کے بیٹے پندر ہ سالہ محمد حسین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔سول جج نوشہرہ مس کنزا خان کا کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کے مطابق نوشہرہ میں جمعرات کے روز 43نئے کورونا وائرس کے مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان تمام مریضوں کوٹیسٹ لیکر لیبارٹری بھیج دئے گیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق ایک ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ سمیت 21مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئیں ہیں

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں