مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 22:25

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) نوشہر میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ پہلی وردات میرہ وزیر گھڑی میں پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے نوجوان زمیندار کو آلوچوں کے باغ میں قتل کر دیا۔ دوسرا واقعہ شیدو میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی جلوزئی اور کوڑہ خٹک پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل ولد نور مت سکنہ باڑہ حال وزیر گھڑی میرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں موجود تھا میرا بھائی سلامت ولد نور مت گھر سے آلوچوں کے باغ کو پانی دینے کے لیے نکلا کچھ دیر بعد فائرنگ کی آواز سنی جب میں گھر سے نکلا تو راحت علی کے آلوچوں کے باغ میں میرا بھائی قتل شدہ پڑا تھا جیسے نامعلوم ملزم یاملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ اکوڑہ خٹک کے علاقے شیدو میں پیش آیا جہان پر شید و بائی پاس پر راج ولی کے کھیتوں میں ایک لاش پڑی تھی اکوڑہ خٹک پولیس کو اطلاع ملی کے ایک نوجوان شخص جیسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اس کی کوئی شناخت معلوم نہیں ہورہی مذکورہ شخص نے ہلکے گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کا قد پانچ فٹ آٹھ انچ ہے پولیس نے لاش لا وارث گردان کے ٹی ایم اے حکام کے حوالے کردی جیسے امانتاً دفنا دیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں