شہرہ کینٹ میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پو ر کاروائی کریں گے ،الطاف خان

جرائم پیشہ افراد کیلئے نوشہرہ کینٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے،نوشہرہ کینٹ میں نئے تعینات ایس ایچ او اکی گفتگو

اتوار 12 جولائی 2020 19:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) نوشہرہ کینٹ میں نئے تعینات ایس ایچ او الطاف خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کینٹ میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پو ر کاروائی کریں گے جرائم پیشہ افراد کیلئے نوشہرہ کینٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میدیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کی خصوصی ہدایت پر اور اے ایس پی سرکل نوشہرہ کینٹ بلال احمد کی قیادت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود سے ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لیکن اس کے لئے ضروری کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر پولیس جرائم پر کنٹرول لانے میں اس طرح کامیاب نہیں ہو سکتی جس طرح عوامی تعاون کے ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ عوام جرائم کے خاتمے میں نوشہرہ کینٹ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں