cنوشہرہ کورونا وائرس کی پھیلائو میں کمی آنا شروع

اتوار 12 جولائی 2020 20:55

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) نوشہرہ کورونا وائرس کی پھیلائو میں کمی آنا شروع ۔ ضلع بھر میں گیارہ آئسولیشن سینٹرز اور قرنطین سے تمام مریض صحت یاب ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق کورونا وائرس کے 13مریض قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں 13مریض زیرعلاج ہیں جن میں سات مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ سمیت سولہ مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق اتوار کے روز 14نئے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئے گئے ہیں

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں