نوشہرہ، مز ید تین مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، مجموعی تعداد 912ہوگئی

جمعہ 31 جولائی 2020 22:37

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) نوشہرہ میں مز ید تین مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اس کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 912ہوگئی۔ ڈی ایچ اور ڈاکٹر گل مان شاہ ڈسٹرکٹ کورونا کنٹرول سنٹر کے انچارج ڈاکٹر سعید خان پراچہ کے مطابق نو شہرہ میں کل تین مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اس کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد912ہوگئی، مزید10مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے اس طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد840ہوگئی۔

(جاری ہے)

اب تک 3552 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2342میں افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے، نوشہرہ میں اب تک کورونا وائرس سے نوشہرہ میں اب تک 51افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی نوشہرہ کے اکیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب صرف ہسپتالوں اور گھروں میں پچیس مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصا عید کے موقع پر اجتماعا ت میلے ٹیلوں اور بازار وں میں رش سے بچا جائے تاکہ اس وباء پر قابو پایا جاسکے۔ نوشہرہ میں تقریبا 96 فیصد لوگ کورونا سے صحت یا ب ہوچکے ہے جبکہ صرف66 مریض گھر وں اور قاضی میڈیکل کمپلیکس میں زیر اعلاج ہیں جبکہ دیگر تمام اسپتالوں اور قرنطین سنٹر سے کورونا کے مریض فارغ ہوچکے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں