نوشہرہ، سابقہ دشمنی پر ایک شخص قتل، مقدمہ درج

جمعرات 6 اگست 2020 19:54

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) نوشہرہ کے علاقے حاجی اباد شیدو میں چار مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے بیٹے کے سامنے باپ کو قتل کردیا جبکہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیصر خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد عجب خان کے ہمراہ اپنے گھر کی طرف آرہے تھے اور گھر کے پاس پہنچ گئے کہ اس دوران ملزمان بلال ،مسعود ،شاہ سعود ،حامد نے ہم پر حملہ کردیا اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں میرا والد عجب خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میں معجزانہ طور پر بچ گیا، ملزمان ارتکاب جر م کے بعد فرار ہوگئے، ملزمان کے ساتھ ہماری سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں