نوشہرہ، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق

ہفتہ 8 اگست 2020 22:26

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) جہانگیرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد ایاز نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھی یٰسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں سے اضاخیل جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر جہانگیرہ کے قریب ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مارددی جس کے نتیجہ میں یسین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں