نوشہرہ، ایم ٹی آئی میں او پی ڈی کا نیا شیڈول جاری

ہفتہ 8 اگست 2020 22:26

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی نوشہرہ او پی ڈی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں او پی ڈی کا باقاعدہ آغاز مورخہ 10 اگست 2020 بروز پیر کو ہوگا۔ او پی ڈی کے اوقات کار صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک ہونگے او پی ڈی کے نئے شیڈول کے مطابق پیر کے روز کارڈیالوجی، کارڈیوویسکولر، ڈینٹل،ای این ٹی، آنکھ، گائنی، میڈیکل، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، نفسیات، سکن اور سرجری او پی ڈیز ہونگیں۔

منگل کو کارڈیالوجی، ڈینٹل، گائنی،میڈیکل, نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، نفسیات، سکن اور سرجری او پی ڈیز ہونگیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کارڈیالوجی، ڈینٹل، ای این ٹی، آنکھ، گائنی، میڈیکل نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، نفسیات، سکن اور سرجری کی او پی ڈیز ہونگیں۔ جمعرات کو کارڈیالوجی، ڈینٹل، ای این ٹی، انکھ، گائنی، میڈیکل، نیورو سرجری، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، نفسیات، سکن اور سرجری کی او پی ڈیز ہونگیں۔

جمعہ کو کارڈیالوجی، ڈینٹل، گائنی، میڈیکل، آرتھوپیڈک، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، نفسیات، سکن اور سرجری او پی ڈیز ہونگیں۔ ہفتہ کے روز کارڈیالوجی، ڈینٹل، ای این ٹی، آنکھ، گائنی،میڈیکل، آرتھوپیڈک، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری اور سرجری او پی ڈیز ہونگیں۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کورونا کے حوالے سے ہسپتال میں کئے گئے انتظامات کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں