ٰنوشہرہ ، ضلعی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

اتوار 9 اگست 2020 19:10

(پشاور(آن لائن) نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس حوالے سے نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی جان آباد میں ایک خصوصی مہم کے دوران ہزاروں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن اور قومی اسمبلی میں پیٹرولیم و توانائی کے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین و ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین لیاقت اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ مہمانوں نے پودے لگاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن نے کہا کہ پودے انسانی زندگی کے لئے اتنی ضروری ہے جیسا کہ پانی اور تازہ ہوا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پودوں سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے اور اس سے ملکی زرمبالہ میں بھی اٖضافہ کیا جاسکتا ہے ہم سب کو ملکر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو ہوسکے انہوں نے کہا کہ موسموں میں بہتری اسی صوعرت ممکن ہے جب ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس کی باقاعدہ دیکھ بھال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس جیسی رضا کار تنظیم کے تعاون سے شجرکاری مہم کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پورے ملک میں ٹائیگر فورس شجر کاری مہم شروع کردی گئی ہے جس سے پورے ملک میں لاکھوں پودوں لگانے کا ٹارگٹ آسانی سے حاصل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کم از دو پودے لگا کر اس کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کریں تو پاکستان میں ہر سو ہریالی پھیل جائیگی۔ اور ہمارا شمار دنیا کے باشعور ممالک میں ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پودے نہ صرف ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کیلئے موثر ہے بلکہ اس ٹمبر کے کاروبار کے زریعے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بطور قوم پودوں درختوں کی نشو و نما کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم عمران کا ویژن بھی یہی ہے کہ پاکستان عالمی دنیا میں گرین و کلین پاکستان کے نام سے پہچانا جاسکے اور یہ تب ممکن ہے جب ہم پودے لگانے کو اپنا مذہبی و قومی فریضہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنائیں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں