_نوشہرہ ،تین مختلف واقعات میں تین افراد جاںبحق

اتوار 9 اگست 2020 20:25

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) نوشہرہ تین مختلف واقعات میں تین نوجوان جاںبحق ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق رسالپور میں نامعلوم وجوہات پر خافظ قرآن نوجوان نے زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔تھانہ پولیس کے ایس ایچ او کے مطابق خافظ قرآن نوجوان آصف ولد انورخان نے گندم کی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نوشہرہ کے ترجمان کے مطابق نوشہرہ دریائے سندھ کنڈ کے مقام پر تین طالبعلم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی بروقت کوششوں سے ایک 17طالبعلم کو بچالیا گیا جبکہ نوئے نہرجہانگیرہ صوابی کے نوجوان محمد اسد ولد محمد افضل اور حافظ زیشان کی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو1122نے رات کی تاریکی کی وجہ سے اپریشن معطل کردیا۔گاوں کے لوگوں کی بڑی تعداد دریائے سندھ کے کنارے موجود رہے۔۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں