9 نوشہرہ ، آبپاشی سکیم پر کام کرنیوالے مزدوروں پر ڈاکوؤں کے جھتے کی یلغار 8،سے زائد مزدوروں پر تشدد ، موبائل و نقدی سے بھی محروم کردیا گیا

{تین ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کا کھوج نہ لگا سکی

منگل 11 اگست 2020 20:05

` نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) زیارت کاکا صاحب کے علاقے میں آبپاشی سکیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر ڈاکوؤں کے جھتے کی یلغار 8سے زائد مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موبائل ہ نقدی سے بھی محروم کر د یا گیا تین ہفتے گزرنے جانے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کا کوئی کھوج نہ لگا سکی ۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو یونین سرکل نوشہرہ ڈویڑن کے صدر بختیار امین ملک جان محمد کی اراضیات واقع زیارت کاکا صاحب میں ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوامی مطالبے پر زرعی زمینوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی آبپاشی اسکیم پر مزدور کام کر رہے تھے ۔

رات گئے ڈاکوؤں کے مسلح جھتے نے دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر آٹھ سے زائد مزدوروں سے موبائل فون اور نقدی سمیٹ لی اور مزدوروں کو مزاحمت پر تشددکا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

زیارتِ کاکا صاحب پولیس چوکی تھانہ نوشہرہ کلاں نے روزنامچے میں رپورٹ درج کی تھی۔ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کا کھوج لگانے میں کامیاب نہی ہو سکی ہے۔ لٹ جانے والے مزدوروں نے احتجاجاً ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسکیم پر کام بند کر دیا ہے لٹ جانے والے مزدوروں نے بتایا اس وقت تک کام شروع نہیں کرینگے جب تک مزدوروں کو سائٹ پر جان و مال کا تحفظ نہی ملتا ڈاکوؤں کی ان وارداتوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں