ملک کو فرقہ واریت سمیت لادینیت کی جانب دھکیلنے کی سازشیں کی جارھی ہیں،مولانا انوار الحق

ملک میں امن و استحکام کیلئے علما کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے سے منفی تاثر کو تقویت مل رھی ہے،دینی اداروں کے خلاف کسی بھی آرڈیننس کو تسلیم نہیں کریں گے،مقدس شخصیات ھمارے ایمان کا حصہ ہے،صحابہ کرام کیخلاف اعلانیہ گستاخیوں میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے،نماز جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2020 21:30

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر،جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا انوار الحق حقانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک انتہائی حساس صورتحال سے دوچار ہے،اس ملک کے بنانے میں ہمارے اکابر علما کا بنیادی کردار رھا ہے اور پھر ھماری پوری تاریخ میں ہر کوئی اس بات سے واقف ہے کہ جب بھی ملک میں اندرونی یا بیرونی سازشیں شروع ہوئی ہیں ان کے خلاف علما نے میدان میں آکر ان سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کیا ہے،بدقسمتی سے گزشتہ تین دہائیوں سے فرقہ واریت کے نام پہ بت گناہ علما ودینی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تو اس نازک موقع پہ یہی علما ودینی قیادت کا طبقہ ھی تھا جس نے نظریاتی سرحدات کے تحفظ ،امن و امان اور ملکی استحکام کیلئے موثر کوششیں کیں،ان خیالات کا اظہار مولانا انوار الحق حقانی نے جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دینی اداروں کے خلاف دین دشمن بیرونی قوتوں کے ایما پہ نئے آرڈیننس نافذ کرنے کی باتیں کی جارھی ہیں،ہم واضح کردینا چاھتے ہیں کہ ہم ایسے کسی بھی اقدامات کو تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام کی عظمت ھمارے ایمان کا حصہ ہے،افسوس ناک اور المیہ ہے کہ اسلامی ملک میں اعلی الاعلان ان مقدس شخصیات کی توھین اور تحقیر کا بازار گرم کیا ھوا ہے،اسلام آباد اور کراچی میں جن ملعونوں نے اس گستاخی کا ارتکاب کیا ہے ابھی تک ان کے خلاف کاروائی نہ کرنا حکومت کے دین دشمن عزائم اور فرقہ واریت کو ھوا دینے کا اشارہ دے رھے ہیں،ھم ملکی سلامتی کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ان عناصر کے خلاف فوری کاروائی کو یقینی بنائیں تاکہ کروڑوں مسلمانوں کے جو جذبات مجروح ھوئے ہیں ان کی تلافی ھوسکے،اس موقع پہ انہوں نے ملک بھر عظمت صحابہ کی مناسبت سے پرامن انداز میں جس عقیدت کے اظہار کو قابل قدر دینی جذبہ قرار دیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں