۳نوشہرہ ، تحریک انصاف کے دو گروپوں میںمسلح تصادم ، فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک شخص جابحق، دو افراد زخمی

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05

ؒ نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) نوشہرہ کلاں یونین کونسل نواں کلے میں تحریک انصاف کے دو گروپوں میںمسلح تصادم ۔پولیس کے مطابق وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے شمولیتی جلسہ کی جگہ پر اختلاف اور زبانی تکرار کے بعد تصادم مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔تحریک انصاف کے سابق ڈسٹرکٹ ممبر حاجی نوشیرخان اور سابق ناظم یونین کونسل نواں کلے کی فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک شخص جابحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول شیرعالم اور دونوں زخمی خورشید خان اور حاجی شیرافضل کو مقامی لوگوں نے تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔ڈاکٹرز نے ایک شدید زخمی شیرافضل کے سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی کو تشویش نا ک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او کے مطابق ملزم حاجی نوشیرخان کے حجرے سے چھ مسلح افراد کو گرفتارکیاگیاہے ۔

ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مارہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر نجم الحسنین کے مطابق قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں شدید زخمی خورشید خان کی رپورٹ پر حاجی نورشیرخان ،اعجاز خان ،بختار پسران ملوک مرحوم،کفایت ،نوگل اور شکیل سپران ملتان سکنہ نواں کلے کے خلاف زیردفعہPPC 302-324-148-149کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں مقتول شیرعالم کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مشتعل مظاہرین نے مقتول کی نعش نوشہرہ چارسدہ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور وفاقی وزیردفاع کے فرزند اسحاق خٹک کی یقین دہانی پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دی ۔

وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ جاکر شدید زخمی خوریشید خان کی عیادت کی واقعہ پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے زخمیوں اور جابحق تحریک انصاف کے مخلص کارکنان کی مغفرت کے لیے دعا فاتحہ خوانی کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے جان بحق شخص کے لواحقین کے ساتھ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ملاقات اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جبکہ پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات دئے۔رات گئے وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے تحریک انصاف کے مقتول رہنما حاجی شیرعالم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے مطابق تحریک انصاف تصادم اور تشدد پر تقین نہیں رکھتی آج جو کچھ ہوا ایک سازش تھی تحریک انصاف کا کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں