نوشہرہ،مسلم لیگ ن خواتین ونگ نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

تحریک انصاف حکومت کے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہوتی جارہی ہے پی ٹی آئی غریب عوام کو سسک سسک کے مارنے پرتلی ہوئی ہے،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رابعہ سید

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:50

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رابعہ سید نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام پر ادویات بم گرانے کی شدید مذمت کرتی ہے تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہوتی جارہی ہے حکومتی نااہلی کایہ حال کہ ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 250 فیصد اضافہ کرکے صحت کی سہولیات لوگوںکی پہنچ سے دورکردی پی ٹی آئی غریب عوام کو سسک سسک کے مارنے پرتلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رابعہ سید کہاکہ ملک میں ہوشربامہنگائی وبیروزگاری کے باعث اکثریت لوگوں نے دوکی بجائے ایک وقت کاکھاناشروع کردیاہے بجلی کے بعد گیس بھی اب مہنگی کی جارہی ہے وفاقی کابینہ کی نااہلی یہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں خود اضافہ کیا غریب مریضوں کو ادویات سے بھی دور کیا گیالائف سیونگ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام کو بغیر دوائی اورسسک سسک کے مارنے پرتلی ہوئی ہے حکومت نے عوام کو غربت میں دھکیل دیا اب ادویات بھی عوام کرکے علاج بھی چھیننا چاہتی ہے حکومت چلانا اور ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے میں فرق ہوتا ہے نیب کو انتقامی کارروائی کے لئے استعمال کیاجارہاہے میڈیا اور سیاستدان اسوقت نیب کے زیرعتاب ہیں نواز شریف کو لانے کی بات کی جارہی ہے لیکن جہانگیر ترین نے جو کرپشن کی ہے ان کا کیا ہوگابی آر ٹی کی ناکامی میں بڑی غلطی یہ تھی کہ بسوں کو وقت سے پہلے منگوایا گیا بسوں میں ناکارہ بیٹریوں کے باعث آگ لگ گئی آڈیٹر جنرل نے بی آر ٹی میں 24 ارب ضائع ہونے کا انکشاف کیا ہے بی آر ٹی تحقیقات پرصوبائی حکومت نے سٹے آرڈر لیا ہوا ہے سٹے آرڈر اب ختم کرنا چاہیئے ہم پہلے سے بتارہے تھے کہ یہ منصوبہ ناکام ترین منصوبہ ہوگابی آر ٹی سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں