نوشہرہ ، چوروں کی دیدادلیری، دن دیہاڑے مین بازارمیں تین دوکانوں کا صفایا کردیا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:18

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) نوشہرہ رسالپور نئے ایس ایچ او کو چوروں کی سلامی ۔ چوروں کی دیدادلیری دن دیہاڑے مین بازارمیں تین دوکانوں کا صفایا۔متاثرہ تاجران کے مطابق تین دوکانوں سے لاکھوں روپے نقدی چور لے آڑے۔پولیس کے مطابق ایک ہول سیل اور دو پولٹری دونوں سے ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے۔رسالپور پولیس کے مطابق تین چور نماز جمعہ کے وقت دونوں دوکانیں کے تالے توڑے پولیس کے مطابق خور مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج میں آہیں ہیں۔

چور جواد کریانہ ہول سیل سٹور گلبہار کالونی روڈ سے 80ہزار روپے دو گھی کے ٹین،کاشف اور ابرار پولٹری سٹوریز سے 35اور 80 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔رسالپور پولیس کے مطابق ایف آئی آر جلد درج کردی جائیں گئی۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران رسالپور میں دن دیہاڑے مین بازار میں چوری کی دیدادلیری کے ملزمان کو فل فول گرفتارکرئے۔متاثرہ تاجر جوادخان کے مطابق وہ نماز جمعہ کی ادایگی کے بعد دوکان ائے تو دوکان کا شیٹیر کھولا ہوا تھا تالے ٹوٹے ہوئے تھے چور دوکان سے آسی ہزار روپے نقدی اور دو گھی کے کنستر لے آڑے ۔

پولیس چوروں کو گرفتار کرئے اور تاجران کو جان و مال کا تحفظ دیاجائیں۔کاشف اور ابرار پولٹری سٹوریز کے دوکانداران کے مطابق وہ بہت غریب لوگ ہیں تین دونوں سے رقم جمع کرکے اگرائی دینی تھی تاکہ نیامال سپلائی ہوسکے ۔دن دیہاڑے چوری کی واردات سے وہ دیوالیہ ہوگئے ہیں کورونا کے لاگ ڈاون سے ابھی ابھی نکل رہے تھے کہ چوری ہوگئی۔رات گئے تک تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں